۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
فلسطین

حوزہ/ سال 2023 کے پہلے 6 ماہ کے دوران صیہونی حکومت کے خلاف فلسطینیوں کی مسلح کارروائیوں بالخصوص مغربی کنارے اور مقبوضہ بیت المقدس میں، کافی اضافہ ہوا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رپورٹ کے مطابق، اسرائیلی فوجیوں اور آباد کاروں کے خلاف فلسطینی جنگجوؤں کی مزاحمتی کارروائی جاری ہے، 2023 کی پہلے 6 مہینوں میں خاص طور پر مغربی کنارے اور مقبوضہ یروشلم میں مزاحمتی کارروائیوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا۔

مرکزاطلاعات فلسطین نے اعلان کیا ہے کہ 2023 کے پہلے 6 مہینوں میں مغربی کنارے میں مختلف شکلوں میں 6,704 مزاحمتی کارروائیاں رجسٹرڈ ہوئیں جن کے نتیجے میں 26 صہیونی ہلاک اور 243 دیگر زخمی ہوئے۔

ان مزاحمتی کارروائیوں میں سے 841 شوٹنگ آپریشنز، 19 چاقو سے حملے، 11 کار سے حملے، 2 راکٹ لانچنگ آپریشنز اور 9 ڈرون آپریشنز ریکارڈ کیے گئے ہیں۔

گزشتہ 6 ماہ کے دوران سب سے موثر اور کامیاب مزاحمتی کارروائیوں میں سے ایک مقبوضہ بیت المقدس میں صہیونی بستی کے اندر بہادرانہ آپریشن تھا جس کے نتیجے میں 7 آباد کار ہلاک اور 12 زخمی ہوئے۔

مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں جن میں جنین، نابلس اور ہیبرون شامل ہیں، سب سے زیادہ موثر مزاحمتی کارروائیاں ہوئیں، خاص طور پر صہیونی آبادکاروں پر فائرنگ، جس سے جنین میں آپریشنز کی تعداد 1385، نابلس میں 1034 اور ہیبرون میں 943 آپریشنز ہوئے۔

گزشتہ 6 ماہ کے دوران مزاحمت نے اپنی منفرد کارروائیوں میں نئی پیش رفت کی ہے، جن میں سب سے اہم فوجی صنعتوں کی ترقی ہے، جس کے دوران متعدد میزائل داغے گئے ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .